13 مئی 2017 - 15:33
ہندوستانی بحریہ کے 3 جہاز اسرائیل پہنچ گئے

ہندوستانی بحریہ کے 3 جہاز تھریشال، ممبئی اور ادیتیہ اسرائیل کے بندرگاہ حیفا پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے 3 جہاز تھریشال، ممبئی اور ادیتیہ اسرائیل کے بندرگاہ حیفا پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ تینوں جہاز اسرائیلی بحریہ کے ساتھ مشقیں کریں گے۔یہ جہاز جولائی میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل سے قبل پہنچے ہیں، یہ تینوں جہاز قزاقوں کے خلاف بحیرہ روم اور افریقہ کے مغربی ساحلوں کے لئے تعینات تھے۔

.......

/169